’انڈیا کو بھرپور جواب‘ پر پاکستان میں آج یومِ تشکر
انڈین حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے.
اتوار کی صبح وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ’بنیان المرصوص‘ نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔