آپریشن سندور ابھی جاری، اس لیے تفصیلات بعد میں: انڈین ایئر فورس
انڈیا کی فضائیہ (ایئر فورس) نے کہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی جاری ہے اس لیے تفصیلات بعد میں مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انڈین فورس نے کہا ہے کہ آپریشن سندور میں تفویض کردہ کاموں کو درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے انجام دیا ہے۔
بیان کے مطابق قومی مقاصد کے ساتھ مل کر جان بوجھ کر اور سمجھداری سے کارروائیاں کی گئیں۔ چونکہ آپریشن ابھی جاری ہے، اس لیے مناسب وقت پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
بیان میں انڈین ایئر فورس نے تمام لوگوں سے قیاس آرائیوں اور غیرتصدیق شدہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔