پاکستان

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

جنوری 24, 2026

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے سرحدی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد دب گئے جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔

جمعے کو ریسکیو 1122 کے مطابق لوئر چترال کے دورافتادہ علاقے ارندو کے گاؤں دامیل میں رونما حادثے میں 3 خواتین اور 5 بچے مر گئے جبکہ خاندان کے سربراہ بھی واقعے میں زندہ نہ بچ سکے۔
ریسکیو کے مطابق ملبے سے تمام افراد کو نکال کر سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم نے واقعے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک حادثے میں ایک بچہ زندہ نکالا گیا ہے جس کے گھر کے تمام افراد اس واقعہ میں جان سے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے