ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا، ساڑھے تین کروڑ جُرمانہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ، ہادی علی کو ٹویٹس کیس میں سزا سنائی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا جس کے بعد تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔
مجموعی طور پر دونوں کو دس، دس سال کی سزا سنائی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلے میں پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5سال قید، جرمانہ50لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سیکشن10 کے تحت دس سال قید کی سزا، جرمانہ تین کروڑ روپے جرمانہ، سیکشن 26اے کے تحت دو سال قید کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

