پاکستان

‏کوئٹہ اور گوادر میں دھماکے، فائرنگ اور حملوں میں 47 ہلاک

جنوری 31, 2026

‏کوئٹہ اور گوادر میں دھماکے، فائرنگ اور حملوں میں 47 ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد بڑے شہروں کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی حکام نے 37 حملہ آوروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے-

ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات بھی ہوئی ہیں.

مقامی شہریوں کے مطابق کوئٹہ میں صبح ساڑھے نو بجے شہر کے وسط میں انتہائی زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور جس کے بعد شہر کی فضا میں دھماکے کے مقام سے دھواں اُٹھتا دکھائی دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہر کے سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے بعد‏ گاڑی میں آگ لگنے سے دو پولیس اہلکاروں کی جانیں چلی گئیں۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نیو سریاب تھانے اور پولیس ٹریننگ کالج کے اطراف میں بھی شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ادھر شہر کے علاقے زرغون روڈ پر وزیراعلی ہاؤس جانے والی سڑک پر بھی دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں مقامی افراد نے سُنیں۔

قلات میں مسلح افراد کے تھانوں پر حملے

قلات شہر میں فائرنگ کے تبادلے میں تھانے میں موجود ایک اہلکار قاسم زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق پولیس تھانے کے قریب ایک لانچر پھٹنے سے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں مسلح افراد نے دو بنکوں پر فائرنگ کر کے ان کے شیشے توڑ دیے ہیں۔ صبح کے وقت شہر زوردار دھماکوں اور فائرنگ سے ایک گھنٹہ تک گونجتا رہا۔

ادھر پورٹ سٹی گوادر کے قریب پسنی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا گیا۔
اس کے بعد حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی 37 حملہ آور مارے گئے۔

گوادر کی لیبر کالونی میں بھی نامعلوم مسلح افراد کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے