تنظیمی کام کا دباؤ، الطاف حسین بیمار ہو کر لندن کے ہسپتال میں داخل
لندن میں مقیم کراچی کی سیاسی تحریک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رہنما الطاف حسین کو بیماری کی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔
بانی قائد کی صحت کے حوالے سے ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ "الطاف حسین شدید ذہنی دباؤ (بہت زیادہ تناؤ)، اعصابی کھچاؤ اور 18 سے 20 گھنٹے دن رات مسلسل کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے بیمار ہو گئے تھے، ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث انہیں آج یکم فروری بروز اتوار طبی معائنے کے لیے لندن کے مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اُن کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔“

