پاکستان

اسلام آباد کی امام بارگاہ کے دروازے پر خودکش دھماکے میں 31 اموات، 150 زخمی

فروری 6, 2026

اسلام آباد کی امام بارگاہ کے دروازے پر خودکش دھماکے میں 31 اموات، 150 زخمی

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہر کے مضافاتی علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ کے دروازے پر جمعے کی نماز کے وقت خودکش دھماکہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 31 اموات ہوئی ہیں جبکہ پمز ہسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 150 زخمی لائے گئے ہیں۔

خودکش حملہ کرنے والا افغان نہیں تھا: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری

‏دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں پیش آیا، یہ واقعہ بھی دیگر واقعات سے مماثلت رکھتا ہے

‏یہ واقعہ بھی انڈیا اور افغانستان کی جانب سے سپانسرڈ ہے، ‏اس واقعے میں 31 لوگ شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں، ‏دس سے بارہ منٹ میں ریسکو ٹیم یہاں پہنچی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی

‏جس دہشتگرد نے دھماکہ کیا اس کی معلومات مل گئیں، دہشتگرد افغان نہیں تھا لیکن اس کے افغانستان سفر کی معلومات آ چکی ہیں۔ دہشت گردی کا ایک ہی پیٹرن ہے

‏یہ سافٹ ٹارگٹس پر حملہ آور ہوتے ہیں، حملے میں آئی جی اسلام آباد کے فرسٹ کزن شہید ہوئے

‏یہ سب ہمارے بھائی ہیں، ‏تمام قسم کی دہشت گردی کے لیے زیرو ٹارلنس ہے، وزیر داخلہ نے امام بارگاہ کا تفصیلی دورہ کیا اور معلومات لیں

‏یہاں کے منتظمین کا جذبہ دیکھ کر ہمارا مورال بلند ہوا

‏داڑھی رکھ کر دہشت گردی کی جائے یا بغیر داڑھی کے دہشت گردی ناقابل برداشت ہے، بھارت نے تین گنا انویسٹمنٹ بڑھائی ہے

‏ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو ڈالرز دیے جاتے ہیں، یہ اللہ کے نام پہ نہیں ڈالرز کے لیے لڑ رہے

‏ہم نے بارہا افغانستان کو کہا بھارت کی پراکسی نہ بنیں ، آج کے واقعے کو ہائی لیول سے مانیٹر کیا جا رہا ہے

‏آئی جی اسلام آباد کزن کی شہادت کے بعد بھی وردی میں کھڑے ہیں، ‏بہت سی معلومات ابھی نہیں دی جا سکتیں، ‏72 گھنٹے میں وزارت داخلہ تفصیلی رپورٹ دے گی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں متعدد زخمیوں کو کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لاشیں بھی پڑی نظر آ رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے