پاکستان

لاہور کے گٹر میں ماں بیٹی کی موت، ورثا نے لاکھوں لے کر ملزمان کو معاف کر دیا

فروری 9, 2026

لاہور کے گٹر میں ماں بیٹی کی موت، ورثا نے لاکھوں لے کر ملزمان کو معاف کر دیا

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق اُن کو بتایا گیا کہ لاہور کے گٹر میں گر کر بیٹی سمیت جان سے جانے والی خاتون کے شوہر اور والد نے رقم لے کر ملزمان سے صلح کر لی ہے۔

اس پیغام کے مطابق خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ نے 85 لاکھ روپے اور خاتون کے والد ساجد نے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔

مدعیوں کی جانب سے پیر کو لاہور کی ضلع عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے پانچوں ملزمان کو صلح کے بعد معاف کر دیا ہے۔

لاہور انتظامیہ نے پراجیکٹ کے ٹھیکیدار اور سیفٹی مینیجر سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔

قتل خطا اور سنگین غفلت کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں ورثا کی جانب ملزمان کو معاف کیے جانے کے بعد عدالت کے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے