پاکستان

عمران خان کی صحت کی رپورٹ جمع، ٹھیک نہیں کہا: وکیل سلمان صفدر

فروری 11, 2026

عمران خان کی صحت کی رپورٹ جمع، ٹھیک نہیں کہا: وکیل سلمان صفدر

سپریم کورٹ کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کا دورہ اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کرنے والے عدالتی معاون وکیل سلمان صفدر نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد سلمان صفدر نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران خان سے تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد اگر کسی نے میرے ”ٹھیک” کو مِس انٹرپریٹ (غلط تشریح) کیا تو میرے خیال سے یہ مِس رپورٹنگ (غلط رپورٹنگ) ہے۔

فرینڈ آف دی کورٹ بنائے گئے سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں.

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ان کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، میں نے رپورٹ جمع کرا دی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے