اپوزیشن تحریک کا دھرنا جاری، پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازوں پر تالے
پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے جمعہ کو دیا گیا دھرنا سنیچر کو بھی جاری ہے۔
اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازوں پر تالے ہیں اور ریڈ زون آنے جانے والوں پر سختی جاری ہے۔
خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر اور پارلیمنٹ لاجز کے اندر دھرنے میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔
ادھر وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ”عمران خان صاحب کا علاج ذاتی معالج کی نگرانی میں اور فیملی کو اعتماد میں لے کر جلد از جلد ہوگا۔ یہ آپ سب کے ذہن میں ہونا چاہئے کہ عمران خان صاحب کی آنکھ کے علاج کے ساتھ ساتھ ہم نے اُن کی سیکورٹی کا بھی خیال رکھنا ہے۔ کچھ چیزیں بتا کر کی جائیں گی اور کچھ چیزیں شاید فی الحال ہمارے سامنے نہ آئیں-

