پاکستان

عمران خان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، حکومت

فروری 14, 2026

عمران خان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، حکومت

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ’عمران خان کی آنکھوں کے جاری علاج کے سلسلے میں ان کا مزید معائنہ اور علاج ماہرینِ چشم کے ذریعے ایک سپشلائزڈ طبی مرکز میں کیا جائے گا۔‘

سنیچر کی رات وفاقی حکومت نے اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس حوالے بیان میں کہا کہ عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے پیش نظر ان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرے۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے