پاکستان

ضلع باجوڑ میں پولیس پر فائرنگ، چار اہلکار جان سے گئے

فروری 25, 2026

ضلع باجوڑ میں پولیس پر فائرنگ، چار اہلکار جان سے گئے

‏صوبہ خیبر پختوخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار اہلکار جان سے چلے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تحصیل خار کے علاقے نوے کلے میں ابابیل فورس کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔

اس واقعے میں چار پولیس اہلکاروں کی جانیں چلی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے پولیس اہلکاروں میں یارزادہ، داؤد، عمران اور سراج شامل ہیں جبکہ دو اہلکار ارشاد اور عزیز زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کے خیبر پختونخوا کے اضلاع کرک اور کوہاٹ میں حملوں کے دوران 8 پولیس اہلکار اور دو شہری مارے گئے ہیں۔

پختونخوا سے جُڑے صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں منگل کی رات ایک خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے