پاکستان

بنوں سے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد، خیبر میں پولیس اہلکار معصوم بیٹے سمیت قتل

فروری 26, 2026

بنوں سے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد، خیبر میں پولیس اہلکار معصوم بیٹے سمیت قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سوکڑی حسن خیل مسجد سے تراویح کے دوران اغوا کیے گئے تین بھائیوں میں سے دو کی لاشیں بنوں ایئرپورٹ روڈ سے ملی ہیں۔ دونوں پولیس اہلکار تھے۔

مروت کنال روڈ نزد بنوں ایئرپورٹ کے قریب ل دو لاشیں پڑی تھیں جن کی شناخت امجد اور حضرت اللہ کے نام سے کی گئی۔

امجد کا تعلق ایلیٹ فورس سے تھا جبکہ حضرت اللہ مقامی کمشنر کے گارڈ تھے۔ اُن کے تیسرے بھائی سعید اختر بنوں کے کمشنر آفس میں کلرک ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے اور الگ واقعے میں ضلع خیبر میں گزشتہ رات تراویح کے بعد پولیس اہلکار سفیر خان اور اُن کا معصوم بیٹا فائرنگ کے واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق سفیر خان اور ان کا کمسن بیٹا نماز تراویح ادا کرنے کے بعد گھر کے باہر تھے جب لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل میں اُن پر فائرنگ کی گئی۔

دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہلکار، ضلع کوہاٹ میں پانچ اہلکار، ضلع باجوڑ میں دو اہلکار، وزیرستان میں اہلکار حملوں میں جان دے چکے ہیں۔
یہ گزشتہ چار دنوں کے واقعات ہیں۔
اس دوران چار عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے