ضلع باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے چار اموات
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے چار اموات ہوئی ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق مارٹر گولہ تحصیل سلارزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں ایک گھر پر گرا۔
سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے پاکستان کی شہری آبادی پر مارٹر فائر کیا جس میں چار افراد کی جانیں چلی گئیں۔
مقامی افراد کے مطابق بظاہر سرحدی جنگ کے دوران کی گئی گولہ باری کے باعث مارٹر رہائشی مکان پر آ کر گرا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد موقع پر ہی جان سے چلے گئے۔
چاروں مقتولین آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔
گولے کی زد میں آ کر مارے جانے والوں میں ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

