کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے عید کے دن بھی احتجاج
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے عید الفطر کے روز بھی اپنے رشتہ داروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا۔
لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام احتجاج کوئٹہ پریس کلب کے باہر کیا گیا۔
احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جن کے ہاتھوں میں ان کے لاپتہ رشتہ داروں کی تصاویر تھیں جبکہ بعض خواتین کے ہاتھوں میں نئے کپڑے بھی تھے-

