متفرق خبریں

ایران کا کویت کی منا الاحمدی آئل ریفائنری پر تیسرا حملہ

اپریل 3, 2026

ایران کا کویت کی منا الاحمدی آئل ریفائنری پر تیسرا حملہ

جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے کویت کی منا الاحمدی آئل ریفائنری پر تیسرا حملہ کیا ہے۔

جمعہ کی صبح متعدد ڈرون حملوں کے بعد کویت کی ایک اہم منا الاحمدی آئل ریفائنری کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
تاہم اس حملے میں انتظامیہ کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

منا الاحمدی ریفائنری جو مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی ریفائنریوں میں سے ایک ہے روزانہ تقریباً تین لاکھ 46 ہزار بیرل تک تیل صاف کرنے یا ریفائن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کویت میں تین بڑی آئل ریفائنریاں ہیں۔ پانچ ہفتوں سے جاری تنازعے کے دوران منا الاحمدی ریفائنری کو اس سے پہلے بھی دو بار ایرانی ڈرونز نے نشانہ بنایا تھا۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہنگامی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں ریفائنری کے 39 آپریشنل یونٹس میں سے بعض میں لگی آگ پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا کہ متاثرہ علاقے میں ہوا کے معیار کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اب تک مقامی ماحول پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے