پاکستان

لاہور میں‌ سپورٹس جرنلسٹ کے بھائی کو دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

اپریل 22, 2026

لاہور میں‌ سپورٹس جرنلسٹ کے بھائی کو دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں واقع پاور ویو ہاوسنگ سوسائٹی سے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے-

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم کار سوار ملزمان ایک شہری کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں-

سپورٹس جرنلسٹ ثنااللہ خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اغوا کیے جانے والے شہری امان اللہ ان کے بھائی ہیں-

اغواء کاروں کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد چوہنگ پولیس موقع پر پہنچی-

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مغوی کی تلاش جاری ہے-

پولیس کو ایک درخواست میں اغوا کیے گئے امان اللہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور بیٹے کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے