طیارہ حادثے میں 66 مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteایران میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں چھیاسٹھ افراد سوار تھے، طیارے میں ساٹھ مسافر اور عملے کے چھ افراد سفر کر رہے تھے _
بتایا گیا ہے کہ اسیمان ائرلائن کا طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے صوبہ اصفہان کے شہر یاسوج کے لیے روانہ ہوا تھا، زیگروس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے _
ریسکیو اداروں کو خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے _
Array