ڈاکٹر عاصم کو دبئی جانے کی اجازت
Reading Time: < 1 minuteکراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق مشیرِ پیٹرولیم نے عدالت سے علاج کی غرض سے دبئی جانے کی اجازت کی استدعا کی، عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو اس مرتبہ بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن آئندہ اجازت رپورٹس سے مشروط ہوگی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
Array