ایک عید مفاد عامہ میں نہیں
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھ کر عید منانے سے کے لئے دائر کی گئی درخواست خارج کر دی ہے ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ یہ مقدمہ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے زمرے میں نہیں آتا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے وکیل سے پوچھا آپ کا حق کیسے متاثر ہو رہا ہے؟۔ درخواست گزار اسلم خاکی ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ ایک ملک میں عید کے دو تہوار منائے جاتے ہیں، دو عیدیں منانے سے ملک کا اتحاد کمزور ہو رہا ہے، جب میں خیبر پختونخواہ جاتا ہوں تو وہاں عید ہوتی ہے لیکن یہاں روزہ ہوتا ہے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھ کر عید منانے کی درخواست خارج کر دی ۔ عدالت نے قرار دیا یہ مقدمہ مفاد عامہ کے تحت نہیں آتا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔
Array