پاکستان24 متفرق خبریں

ادارے میں 659 جعلی ڈگری والے

مارچ 15, 2018 < 1 min

ادارے میں 659 جعلی ڈگری والے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی ایئرلائن ویسے ہی زبوں حالی کا شکار نہیں، بھرتی ہونے والے افراد ہی جعل ساز ہیں ۔ ادارے میں 659 ملازمین جعلی ڈگری والے نکلے ۔ وزیر انچارج ہوا بازی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2017 میں ادارے کا خسارہ ساڑھے 43 ارب تھا۔

قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے ہوا بازی ڈویژن کے انچارج وزیر نے  میں بتایا ہے کہ پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں، 391 کو برطرف کر دیا گیا، 251 کے کیسز عدالتوں میں ہیں، 17 کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے ۔

انچارج وزیر نے قومی ایئرلائن کے خسارے کی تفصیلات بھی پیش کیں جس کے مطابق 2008 میں ادارے کاخسارہ 39 ارب 98 کروڑ، 2009 میں 13 ارب31 کروڑ، 2010 میں 8 ارب 58 کروڑ، 2011 میں 28 ارب 3 کروڑ، 2012 میں 29 ارب 76 کروڑ، 2013 میں 42 ارب 98 کروڑ اور 2017 میں خسارہ 43 ارب 65 کروڑ تھا ۔
اجلاس کے دوران ضمںی سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر ایاز صادق پی آئی اے حکام پر برہم بھی ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی نے مسلسل ٹھنڈ پروگرام رکھا ہوا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے