سونے کی بکھری اینٹوں کا مالک
روس کے ایک ایئر پورٹ کے رن وے پر سونے کی بکھری اینٹوں نے حکام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تاہم کچھ ہی دیر بعد معمہ حل ہو گیا کہ قیمتی دھاتوں کی بارش نہٰیں ہوئی بلکہ جہاز سے گری ہیں ۔
روس کے مشرقی شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر ایک مال بردار ہوائی جہاز میں بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں لادی گئی تھیں ۔ جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اُس کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا اور قیمتی دھاتوں کی اینٹیں جا بجا رن وے پر بکھر گئیں ۔
حکام کے مطابق جہاز سونے اور چاندی کی دو سو قیمتی اینٹیں رن وے پر گریں ۔ ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا ۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی سونے کی کان کے مالک نے روسی خبرساں ادارے کو بتایا کہ جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے ۔

