سعودی عرب میں سینما کھل گئے
سعودی عرب میں 35 برس کے طویل وقفے کے بعد سنیما کھول دیاگیا اور اس موقع پرفلم ’بلیک پینتھر‘ دکھائی گئی۔
سینما ہال کا افتتاح سعودی وزیر ثقافت نے کیا۔اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تفریح اور ثقافت کے شعبے سے وابستہ معروف سعودی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔
دنیا میں سنیما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے بلیک پینتھر کی ٹیسٹ سکریننگ کی جسے سعودی عرب نے سنیما گھروں میں فلم چلانے کا لائنس جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 برسوں سے سنیما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی دہائیوں میں کھلنے والا یہ پہلا سنیما گھر ہو گا۔