پاکستان

عدالتی حکم پر سیکورٹی واپس

اپریل 21, 2018 < 1 min

عدالتی حکم پر سیکورٹی واپس

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے مختلف شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی ہے .

سکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے دو سو چھیالیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے. جن شخصیات کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں پچاس سیاسی جبکہ چھیاسی جوڈیشری اور سول ججز شامل ہیں. تینتیس سابقہ آئی جیز اور پولیس آفسران کی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے _

اسلام آباد انتظامیہ کے افسران کی سکیورٹی پر مامور اکیس افسران بھی واپس بلا لیے گئے ہیں. بیوروکریٹس، میڈیا نمائندوں اور سویلینز کی سکیورٹی پر مامور ترپن اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے