پاکستان

کابینہ اجلاس میں فیصلے

اپریل 25, 2018 < 1 min

کابینہ اجلاس میں فیصلے

Reading Time: < 1 minute

وفاقی کابینہ نے چین اور بیلارس کے ساتھ کسٹم ڈیٹا کے تبادلے معاہدوں کی اجازت دے دی ،نائیجریا کے ساتھ سپیشل فورسز کی تربیت کے حوالے سے معاہدے کی منظوری بھی دے دی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان اور نائیجریا کے درمیان سپشل فورسز کی تربیت کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دے دی گئی جبکہ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی اجلاس کے دوران ڈرگ رولز انیس سو چھہتر اور جموں و کشمیر رولز انیس سو اکسٹھ مین ترمیم کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کی سفاشات بھی نمٹا دی گئیں، کابینہ نے کامران بشارت مفتی کو آئی پی او ٹریبونل کا پریذائیڈنگ آفیسر جبکہ غلام مصطفیٰ میمن کو کراچی کی خصوصی عدالت کا جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹریبونل کے چیئرمین کے لئے شاہد مسعود منظر کے نام کی منظوری دی گئی لیگل پریکٹشنر اینڈ بار کونسل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انجئیرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کی تحلیل کے حوالے سے سابقہ فیصلے کو بحال رکھا گیا، اجلاس میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت چین اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کےلئے بیلا روس کے ساتھ کسٹم ڈیٹا تبادلے کے لئے معاہدوں کی اجازت دے دی گئی جبکہ نیپال اور تاجکستان کے آڈیٹرجنرل آفسز کے ساتھ تعاون کے فروغ کےلئے بھی معاہدوں کی اجازت دے دی گئی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے