متفرق خبریں

کرنل جوزف کا فیصلہ حکومت کرے

مئی 11, 2018 < 1 min

کرنل جوزف کا فیصلہ حکومت کرے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کرنے یا نہ کرنے کیلئے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو یہ ہدایت گاڑی کی ٹکر سے مرنے والے نوجوان عتیق کے والد کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کی ہے ۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے، وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے ۔ امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق کے والد نے وزارت داخلہ میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے رکھی تھی جب کہ وزارت داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر رپورٹ جمع کرا چکی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھانہ کوہسار کی حدود میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا تھا جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے