ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر مارا گیا
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل/ نمائندہ خصوصی
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 2 افراد مارے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حملہ افغان صوبے زابل میں کیا گیا ہے ۔
افغان سیکورٹی زرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون نے طالبان کمانڈر ہارون کو زابل کے ضلع شاجوئی میں گزشتہ روز نشانہ بنایا جس میں ہارون کے ایک ساتھی سمیت مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔
حکام کے مطابق طالبان کمانڈر ہارون سکیورٹی اہلکاروں سمیت قبائلی عمائدین کے سرقلم کرنے کے واقعات میں ملوث تھا ۔
Array