پاکستان24 عالمی خبریں

انڈین پرنٹ میڈیا الیکٹرانک پر حاوی

دسمبر 16, 2018 < 1 min

انڈین پرنٹ میڈیا الیکٹرانک پر حاوی

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی بڑی جمہوریت سمجھے جانے والے انڈیا، جس کی آبادی چین کے بعد سب سے زیادہ ہے، میں الیکٹرانک میڈیا کے مقابلے میں اخبارات آج بھی زیادہ کمائی کر رہے ہیں ۔

انڈین پارلیمان میں پیش کی گئی سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت نے دو ہزار چودہ سے دسمبر ۲۰۱۸ تک کل ۵۲۴۵ کروڑ روپے کے اشتہارات میڈیا کو جاری کئے ہیں ۔ وزارت کے جواب کے مطابق پارلیمان کو بتایا گیا ہے کہ اس میں سے اخبارات کو ۲۲۸۲ کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے ۔

اس عرصے میں ٹی وی، ریڈیو، اور ڈیجیٹل میڈیا کو اشتہارات کی مد میں ۲۳۱۲ کروڑ روپے ادا کئے گئے جبکہ آوٹ ڈور پبلسٹی پر ۶۵۱ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔

پارلیمان میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ۲۰۱۸ میں بھی اخبارات کو ٹی وی سے زیادہ اشتہارات جاری کئے گئے ۔ اس سال اخبارات کو ۲۴۴ کروڑ روپے کے اشتہار دیے گئے جبکہ ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا کو کل ۲۲۹ کروڑ کے اشتہار جاری کئے گئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے