کابل دھماکے میں چار جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد مارے گئے جبکہ خواتین و بچوں سمیت 90 زخمی ہوگئے ہیں ۔
کار بم دھماکے میں افغان وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری ہے ، جبکہ زخمیوں میں 23 بچوں اور 12 خواتین سمیت 90افراد شامل ہیں ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دھماکہ کابل کے پل چرخی کے گرین ولیج کے علاقے میں ہوا ۔ ابھی تک اس خونریز حملے کی ذمہ داری کسی بھی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے ۔
Array