پاکستان24 متفرق خبریں

ملک ریاض کی 200 ارب دینے کی پیشکش

جنوری 15, 2019 2 min

ملک ریاض کی 200 ارب دینے کی پیشکش

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ کے بحریہ ٹاؤن کے خلاف فیصلوں پر عمل درآمد کرانے والے بنچ کے سامنے ملک ریاض نے پیش کش کی ہے کہ اگر اس کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ملک بھر میں جاری مقدمات ختم کر دئیے جائیں تو وہ 200 ارب روپے جمع کرانے کیلئے تیار ہیں ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے اپنے خلاف تینوں مقدمات کے ٖفیصلوں کے نتیجے میں 200 ارب روپے جمع کرانے کی پیشکش کی تو جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ صرف کراچی بحریہ ٹاؤن کو 2004 میں 285 ارب روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ عمل درآمد بنچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اگر جرمانے کی رقم 40 فیصد بڑھائی تو رقم 300 ارب سے زائد بنتی ہے۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ تینوں کیسوں (کراچی۔ مری ۔ راولپنڈی) کے الگ الگ فیصلے آئے تھے، کراچی کی الگ پیشکش کریں، اسلام آباد اور مری کی مناسب طریقے سے الگ الگ پیشکش دیں ۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی 200 ارب روپے کی پیشکش مسترد کی تو بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے کہا کہ بڑھا کر 250 ارب روپے دینے کیلئے تیار ہیں ۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وکیل صاحب یہ کوئی مناسب طریقہ نہیں، نیب کو کہتے ہیں ریفرنس فائل کرے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایک ہفتے کا وقت دے دیں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بحریہ ٹاؤن تینوں شہروں میں قائم سوسائٹیوں کے خلاف مقدمات کے فیصلے پر عمل درآمد کے دوران الگ الگ پیشکش تحریری طور پر دے ۔

ملک ریاض کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ کراچی میں زمین کی ٹرانسفر اتنی بڑی غلطی نہیں ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ غلطی ایک دو کنال کی ہوتی ہے، ہزاروں ایکڑ کی نہیں ۔

سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے