نئے پاکستان میں فیس بکیوں پر مقدمے
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں شروع کی ہیں ۔
تحریک انصاف جسے سوشل میڈیا کے ذریعے اٹھنے والی جماعت بھی کہا جاتا ہے، نے حکومت میں آنے کے بعد زیادہ تر ایسے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے جو کارکردگی اور طرز حکومت پر تنقید کرتے ہیں ۔
بہاولپور کے تھانہ بغداد جدید میں درج کیے گئے ایک مقدمے میں فیس بک صارف عاصم اظہر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ایسے ہر مقدمے کی ایف آئی آر گشت پر موجود اپنے فون پر فیس بک کھولنے والے پولیس اہلکار ہی درج کرتے ہیں ۔
عاصم اظہر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے حکومت اور فوج پر تنقید کی ہے ۔

