پاکستان

ن لیگی کارکن جیل کے باہر

مارچ 23, 2019

ن لیگی کارکن جیل کے باہر

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے یکجہتی کے اظہار کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچی ہے ۔

سنیچر کو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی جیل کے باہر پہنچی ہیں جہاں کارکن حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں ۔

مریم نواز نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ اپنے والد سے ملنے کے لیے جیل جائیں گی کیونکہ نواز شریف کے ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

کارکنوں کے حکومت مخالف نعرے

مریم نواز کے مطابق نواز شریف کی صحت خراب ہے اور ان کے طبی معائنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے