پاکستان

ایک خط پر ضمانت کیسے دیں؟ چیف جسٹس

مارچ 26, 2019

ایک خط پر ضمانت کیسے دیں؟ چیف جسٹس

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بگڑنے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں مگر اس کے لیے ثبوت کے طور پر صرف ایک ڈاکٹر لارنس کا خط پیش کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ کیا فوجداری مقدمے میں صرف ایک ڈاکٹر کے خط پر انحصار کیا جا سکتا ہے؟۔

عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کے سامنے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو لندن سے ڈاکٹر لارنس کے لکھے گئے خط پر بحث کی ۔

وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس نے برطانیہ میں نواز شریف کا علاج کیا تھا اور ان کے مطابق سابق وزیراعظم کی صحت بگڑ رہی ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اہم مقدمے میں صرف ایک خط کو ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، ہمیں کیا معلوم کہ کوئی ڈاکٹر لارنس وجود بھی رکھتا ہے یا نہیں ۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں ۔ قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے دلائل کا آغاز کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے