نیب بغیر بتائے گرفتار کر سکتا ہے، سپریم کورٹ
پاکستان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ احتساب کے قومی ادارے نیب کے حکام کسی بھی ملزم کو گرفتار کر سکتے ہیں اور اس کے لیے پہلے سے اطلاع دینا ضروری نہیں ۔
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایک مختصر تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نیب قانون میں یہ واضح ہے کہ کسی شخص کے خلاف شواہد موجود ہوں تو اسے کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔
عدالتی حکم کے مطابق نیب پر ایسی کوئی بندش نہیں کہ وہ گرفتاری سے پہلے آگاہ کرے ’تاہم عدالت یہ توقع کرتی ہے کہ نیب حکام اپنے اس اختیار کا غلط استعمال نہیں کریں گے۔؛
قومی احتساب بیورو نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ نیب کو بغیر اطلاع دیے گرفتاری کا اختیار نہیں ۔

