ورلڈکپ کا پہلا میچ ڈویلئرز کے بغیر
Reading Time: 2 minutesباسط سبحانی ۔ سپورٹس ایڈیٹر
کرکٹ ورلڈ کپ کا 12 ویں ایڈیشن انگلینڈ میں آج شروع ہونے جا رہا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019
30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھے گا۔
ورلڈ کپ گروپ مرحلے کی شکل راؤنڈ رابن ہے، جہاں ایک ہی گروپ میں دس ٹیمیز ایک دوسرے کو ایک بار کھیلیں گی. 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے بھی اسی فارمیٹ کو استعمال کیا گیا تھا۔
پاکستان میں رہنے والے شائقین ورلڈ کپ ٹین سپورٹس اور پی ٹی وی سپورٹس دیکھ سکیں گے جبکہ ریڈیو کے لئے ہم ایف ایم 106 پر سنا جا سکے گا۔ لائیو سٹریمنگ کے لئے
Sonyliv.com
Tensports.com.pk
کی ویب سائٹ پر آپ کو جانا پڑے گا۔
پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے مابین اوول کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔ سخت مقابلے کی توقع ہے۔ رائے، جونی، روٹس، مورگن، بٹلر، سٹروکس، معین اور اسکے بعد 11 نمبر تک بڑے سے بڑا سکور کر سکتے ہیں۔ آرچر کی گیند بازی دیکھنے کے لئے پوری دنیا کی نظریں ادھر ہی لگیں ہوں گی۔
ساوتھ افریقن اے بی ڈی ویلئیرز کو سخت مس کریں گے۔ انگلینڈ فیورٹ ہے اس معرکے کو جیتنے کے لیے مگر لاہوری منڈے عمران طاہر کی گگلیاں اور ربادا کی برق رفتار گیندیں انگلش فینز کو مایوس کر سکتی ہیں۔
‐———
باسط سبحانی کا یو ٹیوب کرکٹ شو "گگلی” www.youtube.com/basitsubhani پر سبسکرائب کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔