پاکستان پاکستان24

محسن داوڑ عدالت میں پیش ہوگئے

مئی 30, 2019

محسن داوڑ عدالت میں پیش ہوگئے

پاکستان میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن محسن جاوید داوڑ کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر حکام کے حوالے کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں فوج نے ذرائع سے ٹی وی چینلز کو خبر دی تھی کہ وزیرستان سے قومی اسمبلی کے پشتون رکن محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بنوں کے مقامی صحافیوں نے خبر دی ہے کہ محسن داوڑ قبائلی عمائدین کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان کے خلاف فوجی چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقامی صحافی عدنان بھیٹنی نے ٹویٹ کیا ہے کہ قبائلی عمائدین نے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا ہے۔

پاکستان کی فوج نے وزیرستان سے ہی قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی کی تحویل میں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے