پاکستان پاکستان24

لاپتہ چھ ہزار میں سے 190 کی نعشیں برآمد، کمیشن رپورٹ

پانچ ما ہ میں کل 419نئے لاپتہ افراد کے مقدمات کااندارج ہوا ۔ جنوری میں 71،فروری میں 76جبکہ مارچ میں 62, اپریل میں136 اورمئی میں 74نئے مقدمات دائر ہوئے ۔

جون 4, 2019

لاپتہ چھ ہزار میں سے 190 کی نعشیں برآمد، کمیشن رپورٹ

عابدعلی آرائیں ۔ صحافی

پاکستان میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ کمیشن کے قیام سے اب تک درج کیے جانے والے 6124 لاپتہ شہریوں کے مقدمات میں سے 190 افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ 1720افراد خود واپس گھروں کو لوٹے۔

رپورٹ کے مطابق 752 افراد حراستی مراکزمیں موجود ہیں جبکہ 475 افراد مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ اسی طرح 2937 افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ 710 ایسے لاپتہ افراد کے مقدمات نمٹائے گئے ہیں جن کے ایڈریس موجود نہیں تھے یا وہ لاپتہ افرادکے زمرے میں نہیں آتے تھے۔

لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹر ی فریداحمد خان کی جانب سے تیارکردہ 4صفحات پر مشتمل کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے جبری لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے مئی میں 54 مقدمات نمٹائے ہیں جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعد اد بڑھ کر ہوکر2277 ہوگئی۔

یہ تعدا د 30اپریل کو2258 تھی۔ ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم قومی کمیشن نے اپریل میں 54مقدمات نمٹائے ہیں جبکہ پورے ماہ کے دوران 74نئے مقدمات درج ہوئے ہیں۔

دستیاب تازہ دستاویزات کے مطابق کمیشن کواپنے قیام سے سے اب تک 6124لاپتہ افراد کے مقدمات موصول ہوئے ہیں جن میں سے 3847مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔

اپریل میں49افراد ٹریس کئے گئے جن میں سے 32کی گھروں کو واپسی ہوئی ہے جبکہ 9مختلف حراستی مراکز میں موجود ہیں 7مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ ایک لاپتہ شہری کی لاش بھی برآمدہوئی ہے۔

تازہ عداو شمار کے مطابق کمیشن نے ان5مبینہ لاپتہ افرادکے مقدمات بھی نمٹائے گئے ہیں جو لاپتہ فراد کے ذمرے میں نہیں آتے تھے یا ان کے مکمل ایڈریس موجود نہیں تھے۔

مئی میں کمیشن نے کل314سماعتیں کی ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 130، کراچی میں 184، لاہور اور کوئٹہ میں کوئی سماعت نہیں کی گئی۔

رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں لاپتہ افراد کمیشن نے کل296مقدمات نمٹائے ہیں۔ جنوری میں 48فروری میں 60جبکہ مارچ میں 75 , اپریل میں 59 مئی میں 54مقدمات نمٹائے ہیں۔

ان پانچ ما ہ میں کل 419نئے لاپتہ افراد کے مقدمات کااندارج ہوا ۔ جنوری میں 71،فروری میں 76جبکہ مارچ میں 62, اپریل میں136 اورمئی میں 74نئے مقدمات دائر ہوئے ۔

یاد رہے کہ لاپتہ افراد کمیشن 13مارچ2011کو قائم کیاگیا تھاجس نے 9سال میں کل3847مقدمات نمٹائے ہیں۔

زیر التوا مقدمات میں 360 پنجاب، 411 سندھ، 1135خیبر پختونخوا، 141بلوچستان، 67اسلام آباد، فاٹا کے134،آزاد کشمیر کے 23اور گلگت بلتستان کے 6مقدمات شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے