جنوبی افریقہ کو باقی تمام میچ جیتنا پڑیں گے
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی ناکامی کا سفر جاری ہے اور پیر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ساؤتھمپٹن میں کھیلا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑ گیا۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے جس کے بعد اب جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے باقی تمام پانچ میچ جیتا ہوں گے۔
بارش سے پہلے جنوبی افریقہ نے سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنا لیے تھے، جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلےآؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاشم آملہ تھے۔ وہ صرف 6 رنز پر کوٹرل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ مارکرم کی گری۔ انہوں نے پانچ رنز ہی بنائے تھے کہ ہوپ کو کوٹرل کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ امپائرز کی جانب سے گراونڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
جنوبی افریقہ چار میں سے تین میچ ہار چکا ہے۔
Array