پاکستان پاکستان24

عمران خان نے زرداری کی مان لی

جون 21, 2019

عمران خان نے زرداری کی مان لی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بدترین معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چارٹر آف اکانومی پر مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسد قیصر نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں قانونی و معاشی صورتحال پر بات ہوئی۔ ”اور انہوں نے چارٹر آف اکانومی کیلئے کمیٹی قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔“

سپیکر کے مطابق اس بڑے قومی مقصد کے لیے اپوزیشن کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ خصوصی کمیٹی صرف موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنے تک ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ماضی کے حساب کتاب کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کے لیے چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کی تھی۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لے کر تجاویز دے گی اور ان کو امید ہے کہ حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتیں بڑے قومی مقصد کے لیے اپنا بہترین حصہ ڈالیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے