پاکستان

سینیٹ میں چیئرمین کا الیکشن کیسے ہوگا

جولائی 31, 2019

سینیٹ میں چیئرمین کا الیکشن کیسے ہوگا

پاکستان میں پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین پر عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو ہٹانے کی قرارداد پر سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری ہو چکا ہے۔

سینیٹر محمد علی سیف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سینیٹ اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد لانے کی تحریک پیش کریں گے۔ اجازت ملنے پر اپوزیشن سینیٹرز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پیش کریں گے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں اور صادق سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ کے آفس میں نہیں رہے۔

حکومتی سینیٹرز بھی ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

اجازت ملنے پر حکومتی سینیٹرز سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پیش کریں گے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، سلیم مانڈوی والا اب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے آفس میں نہیں رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے