کراچی کی بارش، کرنٹ سے 12 ہلاک
پاکستان کے سب سے بڑے، گنجان آباد اور صنعتی شہر میں دو دن کی بارش نے لاکھوں افراد کو بجلی، صاف پانی اور زندگی کی دیگر سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔
بارش کے پانی میں کرنٹ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریسیکو سروس ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے دوران 15 افراد کی نعشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے حکام کے مطابق کل 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پانی میں ڈوبے کراچی کے گلی محلوں اور گھروں کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین حکومت اور انتظامیہ پر سخت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

