پاکستان

بار کونسل کا ججوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

اگست 24, 2019

بار کونسل کا ججوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر وکیلوں نے 26 اگست کو ملک بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل 26 اگست کو ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے ”عدالتی بائیکاٹ کا اعلان وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر کیا گیا۔“

خیال رہے کہ ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو چیف جسٹس اور عدالت سے متعلق بیان جاری کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ کے بیان کی بھر پور تائید کرتی ہے اور ملک بھر کے وکلا اس بیان پر عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ وکلا 26 اگست کو بارز میں احتجاج بھی کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے