پاکستان

پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا

اگست 31, 2019

پٹرول، ڈیزل سستا ہو گیا

پاکستان میں وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا جس کےمطابق پٹرول چار روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات وفاقی کابینہ کے دو وزرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ٹویٹس کیے تھے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سات روپے 67 پیسے فی لٹر تک کمی کا ٹویٹ کیا تھا جبکہ عمر ایوب نے پانچ روپے 33 پیسے فی لٹرتک کمی کی خوشخبری سنائی تھی۔

وزارت َخزانہ نے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خبر کی تردید جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوٹی فیکیشن متعلقہ وزارت ہی جاری کرے گی۔


سنیچر کی شام وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے اور اب پیٹرول کی نئی قیمت 113.24 روپے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔


اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 103.84 روپے سے کم کر کے 99.57 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کم ہو کر 91.89 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے