پاکستان

جج ویڈیو پر تین گرفتار

ستمبر 2, 2019

جج ویڈیو پر تین گرفتار

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے نے ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو ضمانت مسترد ہونے پر عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر محمود نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے تینوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی استدعا مسترد کی جس پر ایف آئی اے نے احاطہ عدالت سے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی پر جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں معاونت اور بلیک میلنگ کے الزامات ہیں۔

ملزمان نے ایف آئی اے کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں مزید تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے