’کراچی کے ساحل پر بلا کہاں سے آئی؟
پاکستان میں گندگی اور غلاظت کے ساتھ خطرناک کیمیکل اور ہسپتالوں کا انتہائی زہر آلود اور بیماریوں سے بھرا فضلہ بھی ٹھکانے لگانے کا باقاعدہ رواج نہیں ہے۔
کراچی میں گندگی اور کچرے سے پریشان اور بارشوں کے سیلابی پانی میں ڈوبے رہائشیوں کے لیے مزید بری خبر یہ ہے کہ اب ساحل بھی زہریلے مواد کے ڈمپنگ کیمپ بن چکا ہے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا نے سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کر کے بتایا ہے کہ ہسپتالوں کا فضلہ وہاں پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے یہ ویڈیو خود بنائی ہے اور اس میں ان کا تبصرہ بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں ’اس ساحل پر اب انتہائی خوفزدہ ہوں۔‘

شنیرا اکرم نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’ساحل کی طویل پٹی پر ہسپتالوں کا فضلہ جن میں سینکڑوں کی تعداد میں کھلی سرنج بھی ہیں بکھر پڑے ہیں اور یہ انتہائی خطرناک ہے۔ اس ساحل کو فوری طور پر عوام کے لیے بند کیا جائے۔‘


