پاکستان24 متفرق خبریں

فوج میں میرٹ سسٹم ہے، جنرل باجوہ

جنرل باجوہ نے کہا کہ جمہوریت ہی مستقبل ہے اور یہ تبدیلی کا آغاز ہے۔

ستمبر 3, 2019

فوج میں میرٹ سسٹم ہے، جنرل باجوہ

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ان کی فوج میں میرٹ کا نظام ہے اور ملک میرٹ سسٹم کے نفاذ سے ہی آگے بڑھے گا۔

منگل کو سندھی نوجوانوں سے ملاقات اور گفتگو میں جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہی سے وابستہ ہے اور یہ تبدیلی کا آغاز ہے۔ 

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی سندھی نوجوانوں سے گفتکو کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ انسانیت کا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی مذہب میں بھی اس کی اجازت نہیں کہ آپ کسی کا حق کھائیں اخلاقی قوت کی طاقت فوجی قوت سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور وہی مستقبل کے لیڈرز ہیں جو پاکستان کی سمت طے کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے اور پاکستان بنانے میں سندھ کا بڑا اہم کردار تھا۔

جنرل باجوہ نے میرٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ فوج میں میرٹ کا ایک سسٹم ہے۔

”نوجوان امید ہیں اور ہمیں پاکستان کو وہاں لے کر جانا پڑے گا جو اس کا حق بنتا ہے۔ ہمیں یہ سوچنا پڑے گا کہ اگر ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر ہی ہوگا۔“

پاکستان کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ نوجوان ملک پر جان نچھاور کرتے ہیں اس لیے دہشت گردوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے