عالمی خبریں

ترکی: مزید 15ہزار ملازمین برطرف

نومبر 22, 2016 < 1 min

ترکی: مزید 15ہزار ملازمین برطرف

Reading Time: < 1 minute

ترکی میں حکومت نے حکام نے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت مزید 15 ہزار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے، ان سرکاری ملازمین پر جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ترک حکومت نے ملک میں کام کرنے والے مزید 9 میڈیا اداروں، 18 خیراتی اداروں کے علاوہ پانچ سو اداروں کو بند کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے شک میں برطرف کیے جانے والے ملازمین میں سے مسلح افوا ج کے 1988 اہلکار، 7586 پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگرافراد سرکاری محکموں کے ملازمین ہیں۔ ترکی میں اردوآن حکومت کی جانب سے فتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا تھا۔ اردوآن حکومت اس سے قبل ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد 18000 ہزار گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ اب تک کل 66000 افراد کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور 50 ہزار کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ترک حکومت نے بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ملک کے142 میڈیا اداروں کو بند کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے