متفرق خبریں

فرانس میں 100 کلو سونا مفت

نومبر 23, 2016 < 1 min

فرانس میں 100 کلو سونا مفت

Reading Time: < 1 minute

فرانس میں ایک شخص کو اپنے رشتے دار کی جانب سے ترکے میں ملنے والے گھرکی صفائی کے دوران خزانہ مل گیا۔ اس خزانے کی مالیت کا اندازہ 30 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ خزانہ 100 کلو سونا ہے جسے فرنیچر میں رکھا گیا تھا۔ نیلامی کرنے والے نکولس فائرفورٹ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سونا اس قدر مہارت سے چھپایا گیا تھا کہ انھیں بالکل دکھائی نہیں دیا۔ سونے کے سکے اور ٹکڑے تب نظر آئے جب نئے مالک نے چیزوں کو اِدھر ادھر ہلانا شروع کیا۔ ابتدا میں انھیں ایک صندوق ملا جس میں سونے کے سکے چھپائے گئے تھے اور اسے فرنیچر کے اندر رکھا گیا تھا۔ گھر کے پہلے مالک کے سامان سے ملنے والی رسیدوں کے مطابق یہ سونا 1950 سے 1960 کے دوران خریدا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے