پاکستان

مبینہ دہشتگردوں پر انعامی رقم

ستمبر 12, 2019

مبینہ دہشتگردوں پر انعامی رقم

عظمت گل ۔ صحافی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر آویزاں کر کے انعامی رقم کااعلان کیا گیا ہے۔

سوات کے علاقے مٹہ میں چھ مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر آویزاں کر کے زندہ یا مردہ ایک لاکھ انعام جبکہ معلومات فراہم کرنے پر 50 ہزار انعام مقرر کیا گیا ہے۔


اشتہار میں صرف فون نمبرز دیے گئے ہیں اور عوام سے دہشت گردوں کے بارے میں فورسسز کو اطلاع دینے کے کیے کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سوات میں پاکستان کی فوج نے شدت پسندوں کے خلاف سنہ 2010 میں آپریشن کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے