پاکستان پاکستان24

پنجاب، پختونخوا میں ڈینگی بے قابو

ستمبر 20, 2019 < 1 min

پنجاب، پختونخوا میں ڈینگی بے قابو

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں گرمیوں کے اختتامی مہینوں میں ہلاکت خیز وبا ڈینگی پھیل گئی ہے جس نے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کو متاثر کیا ہے۔

صاف پانی میں پلنے والے مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور، بنوں اور سوات میں 317 جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 322 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں 690 افراد ڈینگی وارڈز میں زیر علاج ہیں جبکہ پشاور کے ہسپتالوں کے لان میں گھاس پر چادریں ڈال کر مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے وارڈز کم پڑ گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ملک میں وبا کے حالیہ حملے میں کل گیارہ افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے سات پختونخوا جبکہ چار کی پنجاب میں ہوئی۔

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبے میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریض لائے گئے جن میں سے تین ہزار میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔

راولپنڈی کے تین ہسپتالوں میں بھی چار ہزار سے زائد مریض ڈینگی بخار کی شکایت لے کر آئے جن میں سے گیارہ سو کو داخل کیا گیا جو طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیے گئے تاہم تین کی ہلاکت بھی ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے